15 دسمبر 2014 - 13:41
ایران نے عراق کا شکریہ ادا کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اربعین حسینی کے شاندار انتظامات کرنے پر عراق کی حکومت، ملت اور دینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اربعین حسینی کے شاندار انتظامات کرنے پر عراق کی حکومت، ملت اور دینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اس سال اربعین حسینی کے اجتماع میں تمام مذاہب اسلامی اور محبان اھل بیت نیز دیگر ادیان کے پیروؤں نے کروڑوں کی تعددا میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا اربعین حسینی کا بے نظیر اجتماع معنویت و اتحاد کا مظہر تھا اور یہ بات عاشورائے حسینی کا مرہوں منت ہے۔ واضح رہے تیرہ دسمبر بروز سنیچر کو اربعین حسینی کے موقع پر ڈھائي کروڑ زائرین کربلا پہنچے تھے جو ایک عالمی ریکارڈ اور اسلام کی حقانیت کاثبوت ہے۔

.......

/169